ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ بندی کے بہت قریب، شہباز شریف کا غزہ امن کیلئے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنےکااعلان

Gaza ceasefire, City42 , Shahbaz Sharif's tweet, Trump Netanyahu meeting, Oval Office, White House, Palestinian Authority , Hamas, Hostages deal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الحمدللہ، جب سے فلسطینی عوام پر یہ نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم  سب سے زیادہ جنگ بندی کے قریب ہیں۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ 

یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے  غزہ  میں جنگ بندی کی حالیہ کوششوں کے متعلق ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  اپنی پوسٹ میں لکھا، " شکریہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا بھی ہے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے #UNGA80 کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، حماس کی طرف سےآنے والا  بیان جنگ بندی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک کھڑکی پیدا کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا، انشاء اللہ، پاکستان فلسطین میں لازوال امن کے لیے اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔