ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا': وزیر دفاع خواجہ آصف

Khwaja Asif, Indian Military establishment, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی ڈیفینس اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر  اپنے جواب میں کہا،  اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل پلیٹ فارم  ایکس پر آج شب ایک پوسٹ کی ہے جس میں خواجہ آصف نے  کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو  اگر دوبارہ کوشش کی تو  ہمارا سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا ، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہو  رہا ہے۔ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔

  
اس سے پہلے ہفتے کے روز پاکستان آڑمی کے ترجمان  نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل میں وارننگ دی تھی کہ پاکستان  دوبارہ کسی مہم جوئی کی پہلے سے زیادہ سخت سزا دے گا۔


ترجمان پاک فوج نے کہا  کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔  مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔