مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بڑا ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

 مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بڑا ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بڑا ریلیف ، ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 385 روپے سے کم کر کے 325 روپے فی کلو کردیا گیا، جبکہ عام صارفین کیلئے فی کلو گھی کی قیمت 455 سے کم کر کے 395 کردی گئی۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔