شہربھرمیں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار

شہربھرمیں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سجاد پیر زادہ : شہربھرمیں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار۔ نادراآفس شملہ پہاڑی کے دفتر کے باہر بھی غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ کاخاتمہ نہ کیاجاسکا۔ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈلگانےوالےنےآدھی سڑک اوربس سٹاپ پربھی قبضہ کررکھاہے۔

 غیرقانونی پارکنگ سٹینڈزشہرمیں ٹریفک جام ہونےکی بھی بڑی وجہ بن گئےہیں۔ تاہم اس کے باوجودضلعی انتظامیہ کوئی ایکشن لینےسےقاصرنظرآرہی ہے۔ نادراآفس شملہ پہاڑی کے باہر بھی غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ قائم ہے۔غیرقانونی پارکنگ سٹینڈلگانےوالےنےآدھی سڑک اوربس سٹاپ پرقبضہ کررکھاہے۔

شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامناہے۔پارکنگ مافیا سڑک پر قبضہ کرنے کیساتھ ساتھ ٹوکن کے زائدپیسے بھی وصول کررہاہے۔ شہریوں نےمایوسی کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ غیرقانونی کام کرنےوالےکوکوئی پوچھنے والا کوئی نہیں۔شہری منتظرہیں کہ شملہ پہاڑی سمیت دیگرعلاقوں میں قائم غیرقانونی سٹینڈزکیخلاف ضلعی انتظامیہ ایکشن لے۔اوروہ سکون کاسانس لےسکیں۔