سردیوں کی آمد سے قبل گیزر کی قیمتوں میں 3گنا اضافہ

سردیوں کی آمد سے قبل گیزر کی قیمتوں میں 3گنا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سردیوں کی آمد سے قبل ہی غریب عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، گیزر کی قیمتوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں 3 گنا اضافے کے بعد 10سے15ہزار میں ملنے والےگیزر کی قیمت 40سے50ہزار تک پہنچ گئی۔ چھوٹا گیزر 25ہزار سے 45ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا، جبکہ بڑا گیزر 39ہزار سے لے کر 75ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اس کے علاوہ انسٹنٹ گیزر 20ہزار سے شروع ہو کر 30ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔ 

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کاروباربُری طرح متاثر ہے، شہری پرانی قیمتوں پر چیز مانگتے ہیں ہم کیسے فروخت کریں؟