ایس آئی ایف سی کی پرفارمنس؛ کریڈٹ جنرل عاصم منیر کوجاتا ہے، وزیرِ تجارت گوہراعجازکااعتراف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:سینئر وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے ایس آئی ایف سی کا کریڈٹ جنرل عاصم منیر کو دے دیا ، نگران وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ 37 سال سے کاروبار کر رہا ہوں مختلف حکومتوں اور وزیراعظم کے ساتھ کام کیا لیکن اتنا فوکس پہلے نہیں دیکھا ۔

 ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت کے ساتویں ہفتے میں ایپکس کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس تھا ،9 گھنٹوں کے ایپکس کمیٹی اجلاس میں دو ایگزیکٹو کمیٹیوں کے اجلاس بھی کروا دیئے اس سے آرمی چیف کی ترجیحات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،آرمی چیف اپنے افسران کے ساتھ ہر 15 دنوں بعد بیٹھ کر مسائل کو سمجھ رہے ہیں اور ان کے حل کیلئے ایکشن بھی بتا رہے ہیں ،ان مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد پر بھی فالو اپ میٹنگز ہو رہی ہیں ۔

گوہر اعجازنے کہاکہ آرمی چیف ،وزیراعظم سب نیک نیت کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو آگے لے کر جائیں ،پاکستان میں وسائل ہیں لیکن مس مینجمنٹ ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔