ایف آئی اے اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی، تین خطرناک ملزم گرفتار

FIA and Interpol arrest three proclaimed absconders from Abu dhaby, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ایف آئی اے اور انٹرپول نے باہمی اشتراک سے بڑی کارروائی کر کے  پنجاب پولیس کو مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مسعود حسین، محمد سلیم اور محمد عمر شہزاد شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا

گرفتار ملزم مسعود حسین جہلم پولیس، ملزم محمد سلیم بہاولپور پولیس جبکہ ملزم محمد عمر شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔  ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزمان  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابو ظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔