ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا

Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 روپے 75 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

آج بروز بدھ بھی کاروباری روز کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 74 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔