ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی مافیا کی شامت آگئی

مہنگائی مافیا کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ/حسن علی)پنجاب حکومت کا مصنوعی مہنگائی کےذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا،نرخ نامےنمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی مشکلات کے کو مدنظر رکھتے ہوئےمصنوعی مہنگائی کےذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا،نرخ نامےنمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال نےگرانفروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئےمتعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔

 صوبائی وزیرکی جانب سےجاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں موجود رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،صارفین کےحقوق کےتحفظ کیلئےمتعلقہ ادارے اور انتظامیہ اپنا فرض پورا کرے،انہوں نےکہا کہ گرانفروش انسانیت کے دشمن،کسی رعایت کے مستحق نہیں،،معاشرے کے یہ بے رحم عناصر قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں،اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی بلاجواز قیمتیں بڑھا کرعام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کرنے والےبازآجائیں۔

دوسری جانب شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں نہ تو کمی اسکی اور نہ ہی سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ممکن ہو سکی۔پیاز 90، ٹماٹر 200، لہسن دیسی 300 روپے،ادرک 650، سبز مرچ 150، لیموں چائنہ 150 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح آلو 90، بینگن 100، کھیرافارمی 100، کریلے 140 روپے،میتھی 250، پھول گوبھی 120، شلجم 80 روپے،شملہ مرچ 240، گھیاتوری 80 اور گھیا کدو 120 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں پھلیاں باریک 130، اروی 120، بھنڈی 140 ،مٹر 300، ٹینڈے 160 اور چائنہ گاجر کی 140 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer