لاہور ہائیکورٹ:  موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کو بڑی وارننگ جاری

لاہور ہائیکورٹ:  موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والوں کو بڑی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کا سربھی سلامت رہنا چاہیے، ڈبل سواری ضرور کریں لیکن پیچھے بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا، ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل والوں کو وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جو شہری صرف اپنے لئے ہیلمٹ خرید رہے ہیں وہ ایک اور خرید لیں کیوں کہ کوئی تو پیچھے ضرور بیٹھے گا، لاہورہائیکورٹ میں ہیلمٹ پرپابندی کے قانون کی سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ ہفتے سے موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کے لئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے ٹریفک قوانین اور موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے قوانین پہلے سے موجود ہیں جن پر صرف سختی سےعمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والی خواتین کیا کریں گی، کیا ان کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا اور کیا موٹر سائکل چلانے والی لڑکیوں پر بھی پابندی کا اسی طرح سختی سے اطلاق کرایا جائے گا یا نہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer