ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری

پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پی ٹی وی بورڈ کیلیے 5 ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی . 

وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی بورڈ کے 5 نئے ڈائریکٹرز کی 3 سال کیلئے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق لاہور کیلئے یاسر قریشی ،پروفیسر ڈاکٹر اصغر ندیم بورڈ ڈائریکٹر تعینات کیے گئے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کیلیے خاتون  تسنیم رحمان سندھ کیلیے اشتیاق بیگ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کیلئے خالد محمود خان کو ڈاریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔