سٹی 42: غازی آباد میں خاتون گاہک کو چھیڑنا کاسمیٹکس شاپ کے مالک کو مہنگا پڑ گیا۔
خاتون کی شکایت پر مسلح ملزموں نے دکاندار کی درگت بنا ڈالی۔سٹی 42 نے دکاندار پر تشدد کے واقعہ کی موبائل ویڈیو حاصل کر لی۔
متاثرہ دکاندار منظور احسان کی درخواست پر تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج ہوگیا ۔ مقدمے میں چاند نامی ملزم نامزد جبکہ دو نامعلوم ساتھیوں کو بھی شامل کیا گیا
غازی آباد میں خاتون کو چھیڑنے پر چاند عرف سکندر اور دو کس نا معلوم کا دکاندار پر تشدد کرنے کے معاملے پر ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن بشری نثار نے کہا متاثرہ شہری منظور احسان کی مدعیت میں چاند اور 2 نا معلوم ملزموں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن نے بتایا کہ مدعی مقدمہ منظور احسان نے اپنی کاسمیٹکس شاپ پر آئی خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکت کی تھی،قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
