ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔

رینکنگ میں ٹی20بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان11ویں نمبر پر موجود ہے۔

بابراعظم کی9درجہ ترقی کے بعد30ویں پوزیشن جبکہ صائم ایوب10درجہ ترقی کے بعد39 ویں نمبر پر آگئے۔ سلمان علی آغا کا 10درجہ بہتری کے بعد54 واں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورون چکروتی کا پہلا نمبر ہے، اسپنر ابراراحمد کا آٹھواں برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو3 درجے ترقی کے بعد13واں نمبر مل گیا۔