ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی مراعات کا اعلان

ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی مراعات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ گھر کا سامان، بجلی گیس اور ٹیلی فون کا بل حکومت ادا کرے گی،بیوہ کو ڈبل کیبن سرکاری گاڑی اور ایک ہزار لیٹر پٹرول ماہانہ ملے گا۔

آفس آرڈر کے مطابق  3 گن مین،2 ڈرائیور، باورچی، مالی اور سوئیپر بھی فراہم کر دیا گیا، مرحوم کی ریٹائرمنٹ تک بیوہ کو تمام مراعات ملیں گی۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2025 کو ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے شاہراہِ دستور پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔