آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی کا راستہ ہموار

ICC World Cup Semi Finals. Australia, England, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمئپن انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی جبکہ گزشتہ ورلڈ کپ کا چیمپئین انگلینڈ سیمی فائنل کیلئے دوڑ سے باہر کردیا۔
 آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دیدی،آسٹریلیا کے 287 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 253 رنز بنا سکی، بین سٹوکس 64 ، ڈیوڈمالان 50 اور معین علی نے 42 رنز سکور کئے ،ایڈم زمپا نے 3 ،مچل سٹاک اور پیٹ کمنزنے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلے کر 286 رنز بنائے تھے،لبوشین71 ، کیمرون گرین 47 اور اسمتھ 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم7 میچز میں 10 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر آگئی،انگلینڈ چھٹی شکست کیساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔