ریچھ کیفے میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ویڈیو وائرل

ریچھ کیفے میں گھس گیا، پھر کیا ہوا؟ویڈیو وائرل
کیپشن: Bear in Caffe, California, America
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں ریچھ کے کیفے میں گھس کر بسکٹ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہیوِنلی ولیج میں واقع ایک کیفے کے ملازم نے ریچھ کے کیفے میں گھسنے کی ویڈیو اور تصاویر بنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کاؤنٹر پر چڑھا اور کچھ بسکٹ کھائے جبکہ اس دوران کیفے کے ملازمین پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔

پولیس اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے کے بعد ریچھ کو دکان سے نکالا گیا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ریچھ کچھ کھانے کی غرض سے کسی جگہ گھسا ہوا، اس سے قبل ستمبر میں ایک ریچھ کو دو سالہ بچے کی سالگرہ سے کپ کیک چُراتے ہوئے عکس بند کیا گیا تھا۔


 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر