ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

 عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ،کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30بجے ہو گی۔ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

عمران خان کے وکیل نے آج توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمےکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر