ن لیگی رہنما نے عمران خان کی حمایت کر دی

ن لیگی رہنما نے عمران خان کی حمایت کر دی
کیپشن: PMLN, Miftah Ismail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر خزانہ  نے اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ سے متعلق ویڈیو جاری ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا پاگل پن اب بند ہو جانا چاہیے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے کبھی عمران خان کو ری ٹوئٹ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، لیکن یہاں  مجھے عمران خان سے اتفاق کرنا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اعظم سواتی کی اہلیہ سے متعلق ویڈیو سامنے آنا واضح طور پر اخلاق سے گرا ہوا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ میرے ملک میں ایک عزت دار خاتون کی اتنی تذلیل ہو سکتی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر