وزیراعظم شہباز شریف بڑی منظوری دے دی

PM Approved Appointment of New Ambassadors
کیپشن: PM Approved
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ، وزیراعظم نےسفیروں کی تعیناتی کی منظوری وزارت خارجہ کی سمری پردی ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی، وزارت خارجہ کی سفیروں سے متعلق سمری کی وزیراعظم نے منظوری دی،سعدیہ قاضی کو ناروے میں پاکستان کا نیا سفیر تعیانات کردیا گیا، سائمہ سید کو سینگال میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری، ابرارہاشمی کو نیپال میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں مراد وزیر کو بارسلونا میں پاکستان کا نیا قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری،خلیل باجوہ کو ٹورنٹو میں نیا قونصل جنرل،دفترخارجہ میں تعینات ڈی جی کاؤنٹر ٹیررزم عاصم علی خان کو لاس اینجلس میں نیا قونصل جنرل تعیانات کرنے کی منظوری اور آفتاب چوہدری کو ہویسٹن میں نیا قونصل تعینا ت کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer