ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایس پی آر کا واضح ردعمل، پی ٹی آئی کی معاملے کو اُلجھانے کوششیں

Asad Umar - ISPR
کیپشن: Asad Umar - ISPR
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے واضح ردعمل کے باوجود  پی ٹی آئی کی معاملے کو الجھانے اور گھمانے کی کوششیں جاری ، پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نےآئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ 

اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ اگر آئی ایس پی آر جاننا چاہتا ہے کہ شہدا اور ادارے کی توہین کیا ہوتی ہے تو وہ موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں کی گئی وہ مشہور تقریر سن لے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فوج نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک نوچ لیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا کہ افراد پر کی جانے والی تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے ادارے محبت و عزت کے مستحق ہوتے ہیں، لیکن ہر ہر شخص اس عزت و پیار کے مستحق نہیں ہوتا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-05/news-1667638893-6960.jpg

اسد عمر نے سوال اٹھایا اگر ادارے کا کوئی بھی رکن کچھ غلط نہیں کرتا تو پھر کورٹ مارشل کیوں کیے جاتے ہیں؟، حتیٰ کہ جرنیل رینک کے افسران کا بھی ماضی میں کورٹ مارشل ہوا ہے، اگر وہ ایسے کام کرتے ہیں جس پر کورٹ مارشل کیا جاتا ہے تو افراد پر تنقید کیوں نہیں جاسکتی؟

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، انھوں نے کبھی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، بلکہ ہمیشہ اسے مضبوط کرنے کی بات کی، شخصیات پر تنقید کو ادارے پر تنقید نہیں سمجھنا چاہیے۔

 یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں واضح ہے ادارے کے خلاف اس طرح کی گفتگو یا الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے تھی،الزامات کے ثبوت دیے جائیں یا بدنام کرنے کی قانونی کارروائی کا سامنا کریں،آئین پاکستان ہر شخص کو اپنے اوپر الزامات کے دفاع کی ضمانت دیتا ہے،اگر کوئی غلطی پر ہے تو معاملہ عدالتوں میں لے جا یا جا سکتا ہے۔