(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں اداکارہ سارہ خان کے خاوند گلوکار فلک شبیر کو ایک ملازمہ لڑکی سے بات کرتے سنا جاسکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو خدا نے اپنی رحمت سے نوازا، خوشی کی اس خبر کو ان کے شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کیا جس پر ان ننھی پری اور سارہ خان کے لئے نیک دعائیں کی گئی اور مبارکباد کا سلسلہ بھی خوب چلتا رہا ہے،گزشتہ دنوں سارہ اورفلک نے اپنی ننھی بیٹی عالیانہ کا عقیقہ کیا اور اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی۔
تقریب میں معروف شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا اور اپنے قریبی گھر والوں کو بھی بلایا، تقریب انتہائی شاندار تھی جس کے آج بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں جبکہ عالیانہ کے عقیقہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔
تقریب کی ایک متاثر کن ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جو کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی بہت تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور فلک اپنی دس سالہ نوکرانی بچی اور ملازمہ سے بات کررہے ہیں، ویڈیو میں فلک کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کو کہہ رہے ہیں کہ عنبرین انجوائے کررہی ہو، کھانا پیٹ بھر کر کھانا، جواب میں ملازمہ بچی کہہ رہی ہے کہ کیسے ہو بھائی؟
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے صارفین بھی ان فلک کے اس رویے کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔