جوہر ٹاؤن میں آپریشن، پانچ مرلہ میں رہنے والوں کا سامان گھر سے باہر

LDA Vacated 5 Marla House
کیپشن: 5 Marla House
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اے ہاوسنگ سیون کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن، پانچ مرلے کے گھر کا سامان باہر رکھ دیا، متاثرین نےایل ڈی اے کے ایکشن پر احتجاج کیا۔

تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اے اسٹیٹ برانچ نے مکان نمبر 330 ایچ ون کا قبضہ لینے کے لئے کارروائی کی ۔اسٹیٹ آفیسر رائے شعبان عمر نے عملے اور پولیس کے ساتھ کارروائی کی ۔ ایل ڈی اے نے زبردستی سامان نکال کر گھر سے باہر رکھ دیا ۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ گھر پورے کاغذات کے ساتھ پیسے دے کر خریدا۔ایل ڈی اے نے اچانک گھر کینسل کرکے خالی کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی ۔ ایل ڈی اے کا موقف ہے کہ گھر کو بوگھس فائل الاٹمنٹ ہونے پر کینسل کیا گیا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer