شادی کی تقریب میں دلہن کی رقص کرتے انٹری؛دولہا حیران؛ ویڈیو دیکھیں

Desi bride enters wedding venue
کیپشن: Bride dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دولہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں،ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دلہن کو شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے انٹر ہورہی ہے، دولہا سمیت دیگر مہمان بھی دلہن کے اس انداز کو سراہا رہے ہیں۔

شادیوں پر ڈانس اور تفریحی پروگرام نہ ہوتو وہ ادھوری تصور کی جاتی ہیں، اکثر شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دولہا دلہن ایک منفرد انداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے ہیں اور سٹیج پر رقص کر کےمہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، شادی کے موقع پر دلہا سٹیج پر موجود دلہن کے آنے کا انتظار کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک دلہن کی انٹری ہوتی ہے جس کے سر کے اوپر پھولوں کی چادر سے سایہ کیا ہوا ہے، دلہن اپنے والد کے ساتھ آرہی ہے پھر وہ دلہے کو دیکھا کر تقریب میں چلنے والے گانے پر جھومنا شروع کردیتی ہے، سرخ رنگ کے عروسی لہنگے کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے، دلہن گانے میں مسکراتے ہوئے دلہے کی جانب بھی اشارے کررہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ' شادی کی تقریب میں داخل ہوتےجب آپ کی پسند کا گانا چل رہا ہو'۔

View this post on Instagram

A post shared by Happyframes (@happyframes_)

سوشل میڈیا صارفین نے  اس خاص دن کے موقع پر دلہن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمنٹس سیکشن میں محبت کا اظہار کرتے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن دولہاکے ساتھ  بیٹھی چلنے والے گانے پر دھیرے دھیرے جھوم رہی ہے اور دولہا مسکرا رہا ہے، اسی دوران دلہن اچانک کھڑی ہوکرسٹیج پر پہنچ جاتی ہے جس پر دلہا حیران رہ جاتا ہے۔

دلہن دلہے کو اکیلا چھوڑ کر' لگن لگی رے'گانے پر رقص کرنے لگتی ہے، دلہے نے بھی دیکھا کہ دلہن ڈانس کررہی ہےخود پر قابو نہ رکھتے ہوئے دلہن کے ڈانس کو سراہا اور تالیاں بجاتے داد دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer