ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی، سموگ کی شرح میں بھی خطرناک اضافہ، ائیر کوالٹی انڈیکس بھی 332 پر پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

       

شہر کا موسم تبدیل ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے، درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آج شہر میں دن کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 332 ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 44 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

       

دوسری جانب سموگ کنٹرول کے حوالےسےدھواں چھوڑتےبھٹےحکومت پنجاب کیلئے درد سر بن گئے، محکمہ تحفظ ماحولیات نےبھٹوں کے خلاف کارروائیوں میں ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا فیصلہ کرتےسپارکوسمیت سیٹلائٹ سے متعلقہ اداروں سے حساس ٹیکنالوجی تک رسائی مانگ لی.

ذرائع کے مطابق تحفظ ماحولیات سیٹلائٹ کے راستے جدید خلائی سیٹلائٹ سے بھٹوں کی مانیٹرنگ کرے گا، پابندی کے باوجود پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھٹہ مالکان رات کے اوقات میں بھٹے چلا رہے ہیں،تحفظ ماحولیات نےبھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر جانے کیلئے7 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، پرانی ٹیکنالوجی پرچلنے والے بھٹوں کو31 دسمبر تک مکمل سیل کردیا جائےگا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer