گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ سرگرم

 گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: گلشن راوی کے علاقے میں گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ سرگرم،علاقے میں بیٹری چوری کی وارداتین روزانہ کا معمول بن گیا۔


 تفصیلات کے  مطابق گلشن راوی کے علاقے جی بلاک اور ایف بلاک میں گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ سرگرم ہوگیا ،پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل ناکام ہے ۔جی بلاک کے رہائشی قاسم نامی شہری نے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کی ،رات کے وقت چور بیٹری چوری کر کے فرار ہوگیا۔

شہری قاسم کے مطابق چند روز قبل اسی علاقے سے عثمان نامی شہری کی گاڑی سے بھی چور بیٹری لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اہل علاقہ کے مطابق شکایات کے باجود پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

اس سے قبل لالا زار کالونی سبزہ زار کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی جس میں تین چوروں نے گھر کہ دہلیز سے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اچکی ہے۔ فوٹیج میں تین نامعلوم چوروں کو گلی میں ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک چور گلی کی کنارے کھڑا ہو کر پہرا دیتا رہا جبکہ باقی 2  چور موٹر سائیکل کا تالہ توڑ کر بڑے آرام سے موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گیے۔ جبکہ فوٹیج میں چوروں کو موٹر سائیکل لیجاتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ شہری کا مطالبہ ہے کہ جلد کاروائی کرکے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے۔

دوسری طرف چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی،   پولیس نے تین ملزمان کو گرفتا کر لیے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کےعلاقے میں بچوں کی لڑائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer