ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی آمد سےپہلےشہریوں کی مشکلات میں اضافہ

سردی کی آمد سےپہلےشہریوں کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین عابد) ٹاؤن شپ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کے خلاف تاجر اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین کا کہناتھا کہ گیس کے بل بڑھا دئیے گئے ہیں لیکن گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن میں گزشتہ چند روز سے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث تاجر اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئےگیس کی بحالی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ تو کردیا گیا ہے لیکن علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے باعث وہ ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں،حکومت کو چاہیے کہ گیس کی فراہمی یقینی بنائے،مظاہرین کا  مزیدکہنا تھا کہ ابھی سردی پوری طرح آئی بھی نہیں اور گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔