ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرو ہاکی لیگ کی تیاری: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع

پرو ہاکی لیگ کی تیاری: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا، جو 5 جون تک جاری رہے گا۔

ہیڈ کوچ منظور الحسن کے مطابق کیمپ کے پہلے مرحلے میں 12 اور 13 مئی کو کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں لیگ ہاکی کھیلنے والے کھلاڑی 15 مئی تک کیمپ کو جوائن کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مختلف ڈرلز پر کام کیا جائے گا، جبکہ ٹیم کا ہدف ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور امید ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں قومی ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔