رانا آزر: سپورٹس بورڈ پنجاب نے ’معرکۂ حق بیان مرصوص‘ کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں 6 سے 9 مئی تک مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ایونٹس کا آغاز 6 مئی کو ہوگا، جس میں بوائز ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا 7 مئی کو گرلز کراٹے ایونٹ کے مقابلے جمنازیم ہال میں منعقد ہوں گے، جبکہ 8 مئی کو گرلز اور بوائز کی روڈ سائیکل ریس سی بی ڈی گلبرگ میں کرائی جائے گی۔
حکام کے مطابق ایونٹس کے اختتام پر 9 مئی کو ’معرکۂ حق دنگل‘ پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گاسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو ایونٹس کے انعقاد کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔