اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہیں گزشتہ 24 گھنٹو میں 270 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 313 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 2 جاں بحق اور 313 افراد زخمی ہوئے 108شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئےمختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 205معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہے جبکہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔