ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا رواں ماہ قومی ائیرلائن نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان

حکومت کا رواں ماہ قومی ائیرلائن نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت  نے رواں ماہ قومی ایئرلائن نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان کردیا ۔
پی آئی اے  25 مئی تک عارف حبیب کنسورشیم کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے ۔نجکاری کمیشن فرسٹ کلوزنگ ڈیٹ کا جلد اعلان کرے گا۔
عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 100 فیصد حصص حاصل کر لیے۔پی آئی اے کی منتقلی کنڈیشنز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی
نجکاری معاہدے کی شرائط پر عمل کرانا نجکاری کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے 180 ارب روپے میں خریدا ہے۔55 ارب روپے حکومت کو ادا کیے جائیں گے۔
125 ارب روپے پی آئی اے میں بطور نئی سرمایہ کاری شامل کیے جائیں گے۔نئی انتظامیہ ایک سال تک کسی ملازم کو برطرف نہیں کر سکے گی۔