جنید ریاض : گیارہویں اور بارہویں جماعت کی درسی کتب کی ایلوکیشن میں تاخیر کے باعث تاحال انٹرمیڈیٹ کی کتب کی چھپائی کا آغاز نہیں ہوسکا،پیکٹاء حکام کا کہنا ہے کہ کتابوں کی ایلوکیشن اسی ہفتے میں کردی جائے گی۔
درسی کتب کی ایلوکیشن میں تاخیرکےباعث گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کتابوں کی چھپائی تاحال شروع نہ ہوسکی۔ہر سال گیارہویں ،بارہویں جماعت کی کتابوں کی ایلوکیشن فروری،مارچ میں کردی جاتی ہے۔ذرائع کیمطابق رواں سال کتابوں کی ایلوکیشن تاحال نہیں کی جاسکی۔پبلیشرز کیمطابق پرائیویٹ کالجز میں پری انٹر کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔پبلیشرز کےمطابق ہر سال بروقت ایلوکیشن ہونےسےگیارہویں،بارہویں کی کتابیں مئی سے ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔پیکٹاءحکام کا کہنا ہےکہ ابھی انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز نہیں ہوا۔کلاسز شروع ہونے سے قبل انٹر کی درسی کتب مارکیٹ میں فراہم کردی جائیں گی۔