ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں، ہزاروں افراد گرفتار

لاہور پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں، ہزاروں افراد گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کر دیں، رواں سال کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے خلاف 5515 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ان کارروائیوں کے دوران 6116 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درج مقدمات میں عدم گرفتاری پر 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ بجلی چوری کی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے اور درج مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔