ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات گئے بارش،  ٹھنڈی ہواؤں کے بعد موسم خوشگوار

رات گئے بارش،  ٹھنڈی ہواؤں کے بعد موسم خوشگوار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم مزید خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، تاہم آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔