سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائیاں کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ملیا میٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید نائیک مجاہد خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ نائیک مجاہد خان وطن کی خاطر جان نچھاور کرکے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے، نائیک مجاہد خان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔