ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے

 بھارت لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ اطلاع عوام کے ساتھ شئیر کی ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارت کو ان شاءاللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو، ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو۔  مودی سے کہیں کہ تم نے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتہ  چلے گا کہ بھارت خود ملوث ہے یا وہاں کا کوئی گروپ اس واقعہ میں ملوث ہے، یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ رہا ہے اس میں کیا صداقت ہے۔

وزیر دفاع نے  کہا،  مودی اپنا ووٹ بنانے کے لیے ڈرامہ کر رہا ہے، بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ہم نے 2016 اور 2017 میں اقوام متحدہ میں دیے تھے، ان ثبوتوں میں ویڈیوز موجود ہیں کہ بھارت کیسے لوگوں کو پیسے دے کر دہشت گردی کرواتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ افغانستان کی سرزمین سے ہو رہا ہے، بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، وہاں دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، پیچھے بھارت ہے۔