سٹی 42: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تھانہ شمالی چھاؤنی میں کھلی کچہری لگا لی
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار سمیت ڈی ایس پی انویسٹی ، انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسروں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے،ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی موقع پر ہی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کردیئے
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈی آئی جی سید ذیشان رضا کی تفتیشی افسروں کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کیلئے ہدایات دی ،مقدمات کی تفتیش سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائےگا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیح ہے،کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے برقرار رکھنا ہے۔


