وقاص احمد : شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق راوی روڈ پر 32 چوک کے قریب دوران نمازایک شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی،چوہنگ میں ملتان روڈ کے قریب 60 سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا،60 سالہ بزرگ شہری کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی اور سمبڑیال کا رہائشی تھا۔
پولیس نےکارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیں۔