ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کھیلنےوالےملکی وغیرملکی کھلاڑیوں کی صحت کاتحفظ

پی ایس ایل کھیلنےوالےملکی وغیرملکی کھلاڑیوں کی صحت کاتحفظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ڈی جی فوڈاتھارٹی کاحکم ،ایڈیشنل ڈائریکٹرلاہوراورڈپٹی ڈائریکٹرکاپی سی ہوٹل کادورہ، ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید  نے ہوٹل کےتمام کیچن ،فوڈپروسیسنگ اورسٹوریج ایریاکی تفصیلی چیکنگ کی۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کےناشتےسےرات کےکھانےتک استعمال ہونیوالی اشیاچیک کی گئیں، پی سی ہوٹل میں تعینات فوڈسیفٹی افسران معیار کوبرقراررکھےہوئےہیں،فوڈہینڈلنگ، تیاری وسروِنگ تک معیاراورہائی جین کاخاص خیال رکھاجارہاہے۔

فوڈہینڈلرزکوفوڈسیفٹی ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کی گئی،کھلاڑیوں کیلئےبین الاقوامی فوڈپرٹوکولزاینڈسٹینڈرزپرعمل کیاجارہاہے،پنجاب فوڈاتھارٹی پی ایس ایل ٹیموں تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائےہوئےہے۔

کھلاڑیوں کی صحت بخش غذاسےآگاہی کیلئےکھیلتاپنجاب نیوٹریشن پروگرام کاآغازکیاگیا ،ہمارےکھلاڑی صحت بخش خوراک کھائیں گےتواچھاپرفارم کریں گے۔