وسیم احمد : پی سی بی کالاہور،کراچی اورملتان میں اکیڈمیزکومکمل فعال کرنے کافیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں شہروں کی اکیڈمیزمیں سال بھرمختلف پروگرامزجاری رہیں گے،ایج گروپ پاتھ ویزپروگرام کو خاص طورپرتوجہ دی جائےگی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں بنچ اسٹرنتھ پرکام کیاجائےگا ،پرفارمرزکو این سی اےمیں رکھاجائے گا ،کوچزان پرکام کرینگے،ملتان میں انڈر19 کرکٹرزکوتربیت دی جائے گی۔
انڈر19کرکٹرزکوآئندہ ورلڈ کپ کیلئےتیارکیاجائےگا،کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ودیگر ممکنہ کھلاڑی ہونگی ، ویمن کرکٹرزکورواں سال کےکرکٹ ورلڈکپ کیلئےتیارکیاجائیگا،ویمن کرکٹرزکوآئندہ سال کےٹی20ورلڈکپ کیلئےبھی تیارکیاجائیگا۔
عاقب جاویدڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ سنبھالنےکیلئےمضبوط امیدوارہیں،ماضی کی طرح عاقب جاویدایک بارپھراکیڈمیزکوآباد کریں گے۔