ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا پلیٹ فارم تھا، شروع میں اچھا پرفارم نہیں کیا :محمد نعیم

بڑا پلیٹ فارم تھا، شروع میں اچھا پرفارم نہیں کیا :محمد نعیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شہباز علی:لاہور قلندرز کے بلے باز محمد نعیم نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہ بڑا پلیٹ فارم تھا، شروع میں اچھا پرفارم نہیں کیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  محمد نعیم نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی 1 کی غلطی سے نہیں ہارے، کراچی نے اچھا میچ کھیلا ،اب اپنی فارم پکڑی ہے، لیکن اننگز کا مزہ تب آتا ہے جب میچ جیتیں،ٹیم منیجمنٹ نے مجھ پر بہت اعتماد کیا،آج کی اننگز اپنے انکل کے نام کرتا ہوں جو اب دنیا میں نہیں ہیں۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ آصف علی بڑے اچھے کھلاڑی ہیں لیکن آپ ہر بار اچھا پرفارم نہیں کرسکتے،اپنے کیریئر میں بہت سے کھلاڑیوں سے سیکھنے کی کوشش کی ،اسٹار پلیئرز جیسے بابر اعظم ہیں ان سے بھی کافی کچھ سیکھا۔