ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گھس کر مارا؛ قذافی سٹیڈیم میں کنگز نے قلندرز کو پچھاڑ دیا

Karachi Kings, Lahore Qalandars, City42

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مہمان کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو گھس کر مارا، لاہور قلندرز کے  15  اوورز میں 160  رنز کے جواب مین کنگز نے پندرھویں اوور کی تیسری بال پر  ہدف عبور کر لیا اور میچ  4 وکٹوں سے جیت لیا۔

کراچی کنگز کے بیترز نے آج پندرہ اوورز کے  میچ میں  11 چھکے اور  13 چوکے مارے۔  عرفان نے 5 چھکے مار کر آخری اوورز مین کراچی کنگز کی بظاہر ڈوب چکی نئیا پار لگانے میں ڈائینامک کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ  محمد نبی نے  ایک چھکا اور ایک چوکا مار کر ٹارگٹ کے حصول میں اپنا حصہ ڈالا۔ عرفان  نے  21 بالز سے  46 رنز بنائے، ان کا سٹرائیک ریٹ  228 بنا۔

قلندرز کے نعیم نے بھی آج ایسی ہی بیٹنگ کی تھی۔ انہوں نے  29 گیندوں سے   65  رنز بنائے تھے، نعیم نے  5  چھکے لگائے اور 6 چوکے مارے تھے۔

کراچی کنگز کے کیپٹن  ڈیوڈ وارنر آج اپنی ٹیم کے تیسرے تیز ترین بیٹر رہے، انہوں نے  13 گیندوں سے  24 رنز بنائے تھے، انہوں نے دو چوکے، دو چھکے مارے، ان کے ساتھ سیفرٹ نے بھی  24 رنز بنائے، انہوں نے   10 گیندوں سے یہ مجموعہ بنانے کے لئے  4 چوکے لگائے اور 1 چھکا مارا۔ 

آج کا میچ جیت کر کراچی کنگز نے پوائنتس ٹیبل پر اپنی چوتھی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔