لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بارش بھی کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کی دھلائی سے نہیں بچا سکی۔ 15 اوورز کے میچ مین قلندرز نے 160 رنز بنا لئے، ان کے8 بیٹر آؤٹ ہوئے۔ اب کراچی کنگز کو نم آلود ہواؤں کے دوران 15 اوورز میں 161 رنز بنانا ہیں، ورنہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر تو رہیں گے لیکن پشاور زلمی کے یہ پوزیشن ہتھیا لینے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

آج میچ کا ٹاس کراچی کنگز نے جیتا تھا اور کنگز کے کیپٹن نے بیٹنگ لاہور قلندرز کو دے دی تھی۔ قلندرز نے پاور پلے کے دوران کوئی وکٹ گنوائے بغیر 6 اوورز میں 70 رنز بنا لئے تھے۔ ان کی پہلی وکٹ 90 رنز پر گری اور اس کے ساتھ ہی میچ اچانک بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔
قذافی سٹیڈیم میں بارش رکنے کے بعد لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو مختصر کر کے 15 اوورز کا کر دیا گیا۔ لاہور قلندرز کی میچ رکنے سے پہلے 7.5 اوورز میں 90 رنز پر ایک وکٹ گری تھی۔
میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو لاہور قلندرز نے دوبارہ کراچی کنگز کے باؤلرز کی پٹائی شروع کر دی۔ عبداللہ شفیق عباس آفریدی کے 11 ویں اوور میں 121 رنز کے مجموعہ پر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 11 ویں اوور میں اگلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔
سیم بلنگز 12 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔
سکندررضا 14 ویں اور فخر زمان 15 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی اور آصف علی بھی پندرھویں اوور مین آؤٹ ہوئے۔ یہ غسن علی کا اوور تھا جنہیں اوور میں تین وکٹیں ملیں لیکن ایک چھکا بھی پڑ گا۔
نعیم 65 رنز اور فخر زمان 51 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

۔