ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم میں قلندرز اور کنگز کا میچ؛ قلندرز کے پہلے اوور میں دو رنز

قذافی سٹیڈیم میں قلندرز اور کنگز کا میچ؛ قلندرز کے پہلے اوور میں دو رنز

سٹی42:  اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز  اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔

آج میچ کا ٹاس کراچی کنگز نے جیتا اور انہوں نے بھی قذافی سٹیڈیم کی وکٹ کی روایت کے عین مطابق ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیتنگ کرنے کی آفر کر دی۔

اس وقت کراچی کنز کے کھلاڑی فیلڈنگ کے لئے گراؤنڈ مین آ رہے ہیں اور لاہور قلندرز کے بیٹر  بھی  وکٹ پر آ چکے ہیں۔

پہلے اوور میں لاہور قلندرز نے دو رنز بنائے ہیں۔
لاہور قلندرز

 فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ)، سکندر رضا، آصف علی، رشاد حسین، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی

کراچی کنگز

 ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ

پوائنٹس ٹیبل

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسری اور کراچی کنگز چوتھی سلاٹ پر دکھائی دے رہے ہیں۔ آج کے میچ سے یہ طے ہو گا کہ تیسری پوزیشن لاہور کے پاس زیادہ مستحکم ہو کر رہے گی یا کراچی تیسری پوزیشن پر آ پائے گا۔   آج شام تک لاہور قلندرز کے 9 پوائنٹ ہیں اور کراچی کنگز کے  8 پوائنٹ ہیں۔