ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ شہنا ز گل کے ساتھ تعلقات؟ سلمان خان نے بلآخرخاموشی توڑ دی

 اداکارہ شہنا ز گل کے ساتھ تعلقات؟ سلمان خان نے بلآخرخاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے   رئیلٹی شو "بگ باس" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہنا ز گل کے ساتھ تعلقات کی افوہوں خوموشی توڑدی۔

 تفصیلات کے مطابق  سلمان خان نے نہ صرف "بگ باس "ے دوران شہناز گل کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد مشکل وقت میں بھی وہ شہناز گل کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

 یادر ہے کہ شہناز گل اور سدھارتھ شکلا کا تعلق "بگ باس" کے دوران ہی قائم ہوا تھا، تاہم ہارٹ اٹیک کے باعث ستمبر 2021ئ میں سدھارتھ انتقال کر گئے تھے۔

 سدھارتھ کی موت کے بعد سلمان خان نے ایک سے زائد مواقع پر شہنازگل کو زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ جس کے باعث دونوں کے تعلق کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ۔کئی ماہ تک اپنے تعلق کی افواہوں پر سلمان خان اور شہناز گل خاموش رہے تاہم اب سلمان خان بول پڑے ہیں اور ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

 ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ"میں نے شہناز سے زندگی میں آگے بڑھنے کو کہا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ میرے ساتھ ہی تعلق میں آ جائے۔میں نے اسے آگے بڑھنے کو کہا تھا کیونکہ سدھارتھ کی موت نے اسے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ "

 واضح رہے کہ بگ باس کے بعد شہناز گل سلمان  خان کی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان" میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں, اداکارہ نے فلم میں راگھو جوئیل کے مدمقابل کردار ادا کیا ہے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer