مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانےکیلئے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے، بلاول بھٹو

Bilawal bhutto,City42
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا پرامن اور مستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اورعالمی امن و استحکام کی کنجی ہے، اپنےخطے کی عوام کی اجتماعی حفاظت ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، بڑی طاقتیں امن سازی کیلئے کردار ادا کرتی ہیں، لوگوں کیلئے تعاون اور اقتصادی مواقع دیتے ہوئے امن کے امکانات کھول سکتے ہیں۔
  شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے بیان پر پاکستانی وزیر خارجہ کا تقریر میں جواب، کہا آئیے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دہشتگردی کو ہتھیار بنانے میں نہ پھنسیں۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا پرامن اور مستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اورعالمی امن و استحکام کی کنجی ہے، اپنےخطے کی عوام کی اجتماعی حفاظت ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، بڑی طاقتیں امن سازی کیلئے کردار ادا کرتی ہیں، لوگوں کیلئے تعاون اور اقتصادی مواقع دیتے ہوئے امن کے امکانات کھول سکتے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ایس سی او مقاصد کیخلاف ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، ریاستوں کے یکطرفہ اورغیرقانونی

 اقدامات کیخلاف ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سب ممالک دیرینہ، تاریخی، ثقافتی، تہذیبی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان اصل شنگھائی سپرٹ میں موجود مشترکہ ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے، مشترکہ ترقی کا اصول علاقائی، اقتصادی روابط اورتعاون پاکستان کے وژن سے ہم آہنگ ہے، یوریشین کنیکٹیوٹی کا وژن اگلی سطح تک لے جانے کیلئے یہ اہم پلیٹ فارم ہو سکتا ہے، ہم ستمبر 2023 میں علاقائی خوشحالی کیلئے ٹرانسپورٹ کنیکٹیوٹی کانفرنس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سمرقند اعلامیے نے خطے میں موثر راہداریوں اور قابل اعتماد سپلائی چینزکا مطالبہ کیا تھا، مشترکہ اقتصادی وژن آگے بڑھانےکیلئے اجتماعی رابطے میں سرمایہ کاری ضروری ہے۔

 بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کا کانفرنس ہال میں خیرمقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے تاجک وزیر خارجہ سراج الدین محریدین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارت، سرمایہ کاری توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

 ایس سی او اجلاس سائڈ لائنز پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل ایس سی او ژینگ منگ سے ملاقات کی ہے۔ وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل کو شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے وژن کے مطابق پاکستان کی ایس سی او کی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔

 سیکرٹری جنرل نے ایس سی او کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اورعلاقائی روابط کو مضبوط بنانے، امن اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔