صحافیوں کی پسلیاں توڑنے کادور ختم ہو رہا ہے، مریم اورنگزیب 

Maryam Aorangzaib, FATF, RSF, Media Freedom Index, Pakistan, Imran Khan, MEdia Predator, Shahbaz Sharif, City42,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کےسیاہ دور حکومت کے آخری سال میں میڈیا انڈیکس میں پاکستان 12 درجے نیچے گیا۔ صرف ایک سال میں وزیراعظم شہبارشریف کی قیادت میں پاکستان کی انڈیکس میں 7 درجے بہتر ہوئی۔’عمران پریڈیٹر‘ کے 4 سال کے دور میں 18 درجے پاکستان پریس فریڈم انڈیکس میں نیچے گیا  تھا۔’عمران میڈیا پریڈیٹر‘ کا 4 سالہ گند رفتہ رفتہ صاف ہو رہا ہے۔میڈیا فریڈم انڈیکس میں 7 درجے بہتری اختلاف رائے برداشت کرنے کا ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزادیٔ صحافت کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے 7 درجے بہتر ہونے پر اظہار تشکر  کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو زدو کوب، اغوا کرنے، گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے، لفافہ، بکاؤ کہنے، غلیظ کردار کشی کی مہم چلانے والا دور آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے جس کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہو رہا ہے  ۔

 پاکستان کے ماتھے پر لگا ’ میڈیا پریڈیٹر‘ کا بدنما داغ دھونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستانی قوم اور میڈیا کو مبارک پیش کرتی ہوں کہ میڈیا انڈیکس میں پاکستان بہتر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایک سال میں میڈیا ککی آزدیاں بحال ہونےکے حوالے سے پیش رفت ہونا خوش آئند ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد میڈیا فریڈم انڈیکس میں بہتری کی ایک اور نیک نامی پاکستان کو ملی۔ رائے اور صحافت کی آزادی کی جدوجہد کرنے، صعوبتیں اور ظلم برداشت کرنے والے صحافیوں اور تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے تعاون و رہنمائی میں بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے  ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ رپوٹرز سان فرنٹئیرز ( آر ایس ایف) کی رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا سے متعلق جمہوری رویے پر کاربند ہے ۔ 7 درجے بہتری ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت بہتری کی جانب ہے ۔ یہ رپورٹ جمہوری عوامی حکومت اور غیرجمہوری مسلط حکومت کے درمیان فرق بتاتی ہے ۔ اِن شا اللہ میڈیا اور اظہار رائے کے آئینی حقوق کو مزید تقویت دیں گے۔