ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کابدترین بحران،یوٹیلیٹی سٹورزپررش بڑھ گیا

 مہنگائی کابدترین بحران،یوٹیلیٹی سٹورزپررش بڑھ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کابدترین بحران کے باعث یوٹیلیٹی سٹورزپررش بڑھ گیا۔

 اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کابدترین بحران کی وجہ سے شہریوں کا یوٹیلیٹی سٹورزپررش بڑھ گیاہے۔ شہرکےیوٹیلیٹی سٹورزپرآٹےکےبحران نےشدت اختیارکرلی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹےکی نہایت قلیل مقداراورصارفین کی طویل قطاریں۔

 خواتین اورمردصارفین کیلئےآٹےکاحصول نہایت مشکل ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں آٹانہایت مہنگاہونےسےیوٹیلیٹی سٹورزپررش بڑھا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی آٹے کی نہایت محدود سپلائی آرہی ہے۔ شہر لاہور کی بات کی جائے تو دن کا آغاز ہوتے ہی دھرم پورہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ختم بھی ہوگیا جبکہ شادمان ،گڑھی شاہو،دھرم پورہ یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کی لمبی قطاریں بدستور موجود ہیں۔