ویب ڈیسک: آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 32 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 42 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔