ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کے قانونی نوٹس پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

 بشریٰ بی بی کے قانونی نوٹس پر مریم نواز کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام تراشی پر ن لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تحریک انصاف کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نوازکو قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔ نوٹس میں مریم نواز سے7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اب بشریٰ بی بی کے نوٹس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو ان کی اپنی ہی چوریاں کھلیں گی، ان ہی کو جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت ان کی اپنی ہی آواز میں ہیں۔