گھٹنوں کے بل بیٹھ کر خاتون کو شادی کی آفر کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا،ویڈیو دیکھیں  

Man proposed,women in crowed,video viral
کیپشن: Fotage
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اکثر اوقات سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی آفر کردیتے ہیں لیکن مذکورہ ویڈیو میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیشکش کرنیوالے شخص کے ساتھ خاتون نے ایسا سلوک کیا کہ آپ دنگ رہ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوجوان کو ایک  خاتون کو ایک بین الاقوامی فوڈ چین میں پروپوز کرنا مہنگا پڑگیا۔

ویڈیو میں سیاہ فام خاتون  آرڈر کے لیے قطار میں کھڑی نظر آ رہی ہے، باری آنے پر جونہی خاتون  کیشیئر کے سامنے جاتی ہے، خاتون کو پسند کرنے والا شخص  گھٹنوں کے بل انگوٹھی لیے خاتون کے پیچھے بیٹھ کر اظہار محبت کرتا ہے۔

 ویڈیو میں خاتون کو بھرے مجمع میں  اس شخص کی جانب سے کچھ کہتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم خاتون اس شخص کی طرف منہ کیے بغیر کیشیئر کیطرف ہی چہرہ کیے کھڑی رہتی ہے جس کے بعد خاتون کچھ کہتی ہوئی اس شخص کے  اظہار محبت کو بے دردی سے مسترد کرتے ہوئے پاؤں پٹختی چلی جاتی ہے ، وہ شخص خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے کھانے کی ٹرالی کو کھینچتا ہوا لے جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، ویڈیو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کی ہے۔